Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتظار قتل کیس کی تحقیقات کا بند دروازہ کھل گیا

انتظار قتل کیس کی تحقیقات کا بند دروازہ کھل گیا
February 12, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) انتظار قتل کیس کی تحقیقات کا بند دروازہ کھل گیا ۔  محکمہ داخلہ سندھ نے جےآئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن  میں  تحقیقات15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انتظار کے والد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ایک بار پھر پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا  ۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی جے آئی ٹی کے سربراہ، رینجرز اور حساس اداروں کو بھی شامل کرلیا گیا۔  

ادھر مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ایک بار پھر پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

انتظار کے والد نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے کہا کہ آپ ہمارا درد سمجھتے ہیں ، تاہم پولیس ہمارے خلاف ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انتظار کے والد کو شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرادی ۔