Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتظار قتل کیس میں بڑی پیشرفت، قتل کیس دہشت گردی کا مقدمہ قرار

انتظار قتل کیس میں بڑی پیشرفت، قتل کیس دہشت گردی کا مقدمہ قرار
March 9, 2018

کراچی (92 نیوز) پولیس والوں نے انتظار قتل کیس میں ملوث پولیس والوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ قتل کیس دہشت گردی کا مقدمہ قرار دیا گیا ۔ پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر دیا ۔
چالان کے مطابق سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے نوجوان انتظار احمد کو قتل کیا ۔ کیس میں نو اہلکار گرفتار، ایک انسپکٹر ضمانت پر ہیں ۔ چالان میں قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ذکر بھی کیا گیا ۔
گرفتار ملزمان میں انسپکٹر طارق محمود، اظہر احسان، غلام عباس و دیگر شامل ہیں ۔