Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتظار قتل کیس ، جشم دیدگواہ مدیحہ کیانی کا بیان قلمبند

انتظار قتل کیس ، جشم دیدگواہ مدیحہ کیانی کا بیان قلمبند
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز)انتظار احمد قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ نئی جے آئی ٹی کے سربراہ نے انتظار کے والد کے تحفظات جاننے کے لیے سینٹرل پولیس آفس بلالیا جبکہ چشم دید گواہ مدیحہ کیا نی کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ۔ امریکہ میں مقیم ماہ رخ اور اس کے والد کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائےگا ۔

کراچی ڈیفنس خیابان اتحاد میں اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار احمد کے قتل کیس کی تحقیقات کا سلسلہ تیز ہوگیا ۔

نئی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے انتظار کے والد کو سی پی او بلا کر کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،جبکہ واحد چشم دید گواہ

مدیحہ کیا نی کا بیان بھی قلمبند کیا گیا ۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے اور مارنے والے ابھی تک سامنے نہیں آئے ۔ دوسری جانب انتظار قتل کیس میں ایک اور کردار سامنے آگیا ۔

انتظار کے 7 سالہ پرانے دوست کاظم شاہ کا کہنا ہےکہ انتظار نے ہی مدیحہ سے اس کی دوستی کرائی

اور کاظم شاہ نے ہی مدیحہ کیانی کی انتظار کے والد سے ملاقات کرائی۔

جے آئی ٹی نے انتظار کی امریکہ میں مقیم دوست ماہ رخ اور اس کے والد کا بیان بھی بذریعہ ویڈیو لنک قلم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس یکم مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔