Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتظار قتل کیس، مقتول کے والد اور پھوپھی آج بھی انصاف کے منتظر

انتظار قتل کیس، مقتول کے والد اور پھوپھی آج بھی انصاف کے منتظر
February 3, 2018

کراچی (92 نیوز) اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق مقتول انتظار کے والد اور پھوپھی آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔
پانچ روز بعد بھی محکمہ داخلہ سندھ نے جےآئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جس کے باعث تحقیقات کو بریک لگ گیا ۔
جے آئی ٹی میں شامل کچھ ممبران نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے جے آئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹی فکیشن کیلئے خط لکھا گیا جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا ۔
مقتول کے والد کے اعتراض پر تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کی گئی تھی ۔