Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتظار قتل کیس، مقتول کے والد ،مدیحہ کیانی اور ایس ایس پی کا بیان ریکارڈ

انتظار قتل کیس، مقتول کے والد ،مدیحہ کیانی اور ایس ایس پی کا بیان ریکارڈ
January 27, 2018

کراچی (92 نیوز) انتظار قتل کیس میں جے آئی ٹی نے مقتول کے والد اشتیاق احمد ، مدیحہ کیانی اور ایس ایس پی مقدس حیدر کا بیان ریکارڈ کر لیا ۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹلیجنس پرویز چانڈیو کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ہوا ۔ جے آئی ٹی میں ایم آئی، آئی ایس آئی، آئی بی سمیت دیگر افسران شامل ہیں ۔ مقتول انتظار کے والد سی ٹی ڈی سول لائن میں ہونے والے اجلاس میں پیش ہوئے اور جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا ۔
ادھر اے سی ایل سی کے سابق ایس ایس پی مقدس حیدر  ، اے سی ایل سی کے 9 اہلکار اور واقعہ کی عینی شاہد مدیحہ کیانی بھی بیان ریکارڈ کروانے پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ہر پہلو سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے ۔
اے سی ایل سی کے گرفتار اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں گے ۔
تحقیقاتی افسر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سفارش پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی ۔
اب تک کی تحقیقات میں انتظار قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔
ادھر انتظار کے وکیل آصف خدائی بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوئےاور بیان ریکارڈ کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی پر تحفظات کی نشاندہی کر دی، جے آئی ٹی سے اے سی ایل سی کا ایس او پی بھی طلب کیا ہے ۔
وکیل نے بتایا کہ مدیحہ کے مختلف بیانات اور ایف آئی آر کے اندرج میں جو مشکلات تھیں، ان سے بھی آگاہ کیا ۔