Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتظار قتل کیس، عینی شاہد مدیحہ کیانی اوردو اہلکاروں کے بیان ریکارڈ

انتظار قتل کیس، عینی شاہد مدیحہ کیانی اوردو اہلکاروں کے بیان ریکارڈ
January 24, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی  کے علاقے ڈیفیس میں انتظار احمد قتل کیس  میں واقعہ کی عینی شاہد ،مدیحہ کیانی اور سا بق ایس ایس پی ،اے سی ایل سی مقدس حیدر نے بیانات  ریکارڈ کرلیے گئے ۔ دونوں ایک  دوسرے کو پہچاننے سے انکار کردیا ۔ مقتول انتظار کے والد  کہتے ان  کے بیٹےکو  منصوبندی سے قتل کیا گیا ۔

 ڈیفنس خیابان اتحاد میں نوجوان  انتظار احمد کے قتل کا  معاملہ  سی ٹی ڈی نے واقعہ کی تحقیقات  شروع کردیں ۔ سابق ایس ایس پی مقدس حیدر اور عینی شاہد  مدیحہ کیانی  نے اپنے   بیانات قلم بند کرادئیے  ۔

 مقدس  حیدر نے بیان دیا کہ وہ مدیحہ کیانی  یا انتظار احمد  میں سے کسی کونہیں جانتے ۔ جبکہ  مدیحہ  کیا نی نے بھی مقدس حیدر کو  پہچاننے سے انکار کیا ہے ۔

ادھر مقتول انتظاراحمد  کے والد  کہتے ہیں ان کے بیٹے کو منصوبہ بندی سےقتل کیا  گیا

۔  گاڑی پر 18 گولیاں  لگیں ہیں  لیکن مدیحہ کیانی کو کوئی خراش تک نہیں  آئی ۔