Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتظار قتل کیس، سٹی کورٹ میں پولیس کے پیش کردہ چالان کی جانچ پڑتال مکمل

انتظار قتل کیس، سٹی کورٹ میں  پولیس کے پیش کردہ چالان کی جانچ پڑتال مکمل
February 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  سٹی کورٹ کراچی میں انتظار قتل کیس  سے متعلق پولیس کے پیش کردہ چالان کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کر دی ۔انتظار کو گزشتہ ماہ اے سی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

جانچ پڑتال کرنے والے ٹیم کے مطابق انتظاراحمد نہتا تھا اور مزاہمت بھی نہیں کی ، اعلیٰ افسران کی موجودگی میں انتظار کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد خوف و ہراس بھی پھیلا  ۔

ٹیم کے مطابق چالان میں ایس ایس پی، اے سی ایل سی مقدس حیدر کا نام شامل نہیں جبکہ انتظاراحمد کے والد کی سفارشات کو بھی دیکھنے کی سفارش کی گئی ہے  ۔

چالان میں اضافے کے بعد ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے سفارشات کی منظوری دے دی جس کے بعد چالان سفارشات کے ساتھ عدالت منتقل کردیا گیا ۔