Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتظار قتل کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت

انتظار قتل کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت
March 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) انتظارقتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے  انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت  کر دی ۔

عدالت نے عبوری چالان تفتیشی افسر کو واپس کردیا،سرکاری وکلا نے اے ٹی اے دفعات شامل کرنے کی سفارش کی تھی ۔

سرکاری وکلا کاموقف تھاکہ پولیس اہلکاروں نے نہتے نوجوان کو قتل کیا ، دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائے ،عدالت نے سرکاری وکلا کی سفارش منظور کرلی ۔۔

عدالت نے ریمارکس دئے کہ انتظاراحمد قتل سےمعاشرے میں عدم تحفظ پھیلا ، عدالت نے عبوری چالان تفتیشی افسر کو واپس کردیا حکم دیاکہ عبوری چالان انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔