Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتظارقتل کیس: پولیس افسرمقدس حیدر، مدیحہ کیانی اور ماہ رخ بے قصور قرار

انتظارقتل کیس: پولیس افسرمقدس حیدر، مدیحہ کیانی اور ماہ رخ بے قصور قرار
March 1, 2018

کراچی (92 نیوز) انتظاراحمد قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا۔
پولیس افسر مقدس حیدر اور واقعہ کے وقت گاڑی میں سوار مدیحہ کیانی اور ماہ رخ کو بے قصور قرار دے دیا گیا۔
عبوری چالان کے مطابق پولیس اہلکار دانیال اور بلال نے گولیاں برسائیں ۔ کانسٹیبل بلال کی سمت سے چلائی گئی گولی انتظاراحمد کو لگی ۔ فائرنگ کے بعد مدیحہ کیانی نے خوف کے عالم میں رکشہ پکڑا اور چلتی بنی جس کے بعد مشترکہ دوست سلیمان کو اطلاع دی۔
چالان میں بتایا گیا کہ گرفتار اہلکار غلام عباس کیخلاف ثبوت نہیں ملے۔
ادھر مقتول کے والد نے کہا کہ ماہ رخ کے والد نے جھوٹ بولا تھا اور مجھے دھمکیاں بھی دی تھیں۔
عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں اشتیاق احمد، مدیحہ کیانی سمیت 28 گواہوں کے نام شامل ہیں۔