Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتظارقتل کیس، ڈی آئی جی عامر فاروقی آج تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے

انتظارقتل کیس، ڈی آئی جی عامر فاروقی آج تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے
January 25, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انتظار قتل کیس کی تحقیقات مکمل کر لیں ۔ ڈی آئی جی عامرفاروقی آج تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔
انتظارقتل کیس کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں ۔ سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر لیا ۔
ذرائع کےمطابق بلال اور دانیال فائرنگ میں ملوث پائے گئے ۔ دونوں اہلکارسابق ایس ایس پی مقدس حیدر کےاسکواڈ کا حصہ تھے ۔
ادھر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامرفاروقی نے کہا کہ آج واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ سی ٹی ڈی نے اے سی ایل سے کے گرفتار اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کئے ۔
گذشتہ روز مدیحہ کیانی اور مقدس حیدر کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے ۔ ہتھیاروں کی فرانزک بھی کروائی گئی ۔
دوسری جانب مقتول کے والد اشتیاق احمد نے کہا کہ قتل کے تمام کرداروں کے بے نقاب ہونے تک وہ مطمئن نہیں ہونگے ۔
مقتول کے والد نے کہا کہ قتل کے تمام کرداروں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ
وہ چاہتے ہیں قاتل انجام کو پہنچیں تاکہ دوسروں کے بچے محفوظ ہو سکیں ۔