انتخانی ضابطہ اخلاق:لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
لاہور(92نیوز)الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست ابراہیم ستی نے دائر کی ،دائر درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کو بحال کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ،سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کو معطل کیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی حلقوں میں وزیر اعظم وزیر اعلی تمام ایم این اے اور ایم پی ایز پر انتخابی مہم کی پابندی عائد کی تھی۔