Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتخابی مہم 2018 میں میوزک کا تڑکا اور فنکاروں کی شرکت لازمی جزو بنے رہے

انتخابی مہم 2018 میں میوزک کا تڑکا اور فنکاروں کی شرکت لازمی جزو بنے رہے
July 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کی انتخابی مہم میں  ووٹرز کو لبھانے کیلئے جلسوں میں میوزک کا تڑکا دیا جاتا رہا جب کہ فنکاروں کی شرکت بھی لازمی جزو بنی رہی ، جلسوں کیساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے درمیان نت نئے پارٹی ترانے متعارف کرانے کا بھی خوب مقابلہ ہوا۔ عام انتخابات  2018 میں  ماضی کی روایتی انتخابی مہم نے بھی نیا روپ دھار لیا ، پارٹی ترانوں کے تڑکےاور جلسے، جلوسوں، ریلیوں میں  گلوکاروں،فنکاروں  کی شرکت نے انتخابی مہم کو منفرد بنا ڈالا ۔ دھاندلی کے خلاف عمران خان کے دھرنے کے بعد شروع ہونے  والا  پارٹی ترانوں   کا سلسلہ ابھی تک نہیں  رکا   حتیٰ کہ  پی ٹی آئی رہنماعمران اسماعیل نے  بھی   رنگ جمانے کی کوشش کی  ۔ انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی نے کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے لیے نت نئے پارٹی ترانے متعارف کرائے ، تحریک انصاف کے کئی ترانے عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ ادھر پیپلزپارٹی نے بھی جیالوں  کو متحرک  کرنے  کیلئے    پارٹی ترانوں کا خوب سہارا لیا   ۔مقابلے کی فضا ہو تو ن لیگ بھی کہاں پیچھے رہنے والی ہے،نامور گلوکاروں کی خدمات حاصل کر کے پارٹی ترانے تیار کرائے گئے۔ [caption id="attachment_182922" align="alignnone" width="500"] Supporters of the ruling party Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) dance after a Supreme Court verdict on the Panama Papers case in Karachi on April 20, 2017.
Pakistan's top court ordered the prime minister be investigated for corruption on April 20, in a highly anticipated decision that granted Nawaz Sharif a temporary reprieve as judges said there was insufficient evidence to oust him from power. Sharif and his children had been accused of graft in an ongoing case that had threatened to topple the prime minister and captivated Pakistan after the Panama Papers leak last year linked the family to offshore business. / AFP PHOTO / ASIF HASSAN[/caption]