Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتخابی مہم کے دوران ن لیگ کے امیدوار سید ہارون سلطان بخاری کی ووٹرز کو دھمکیاں

انتخابی مہم کے دوران ن لیگ کے امیدوار سید ہارون سلطان بخاری کی ووٹرز کو دھمکیاں
July 22, 2018
مظفر گڑھ (92 نیوز) مظفر گڑھ میں انتخابی مہم کے دوران ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر اور امیدوار سید ہارون سلطان بخاری نے ووٹرز کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ ووٹ نہ دینے پر ہتھکڑیاں لگانے کا بھی کہہ دیا۔ انتخابی اکھاڑہ لگنے سے پہلے ہی لیگی رہنماؤں  کی ہوائیاں اڑنے لگیں۔ ممکنہ شکست کے سائے سے پریشان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے غریب ووٹرز کو ڈرانا، دھمکانا شروع کر دیا۔ ووٹ کو عزت دینے کا نام نہاد نعرہ لگانے والے ووٹر کی توقیر فراموش کر گئے۔ سید ہارون سلطان بخاری نے   ہٹ دھرمی کا روایتی انداز اپناتے ہوئے اپنے حلقے کے ووٹرز کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو ووٹ نہ دیا تو 26 کو لال کنگن پہنا دیے جائیں گے۔ لیگی امیدواروں کے اس طرح کے لب و لہجے کو دیکھا جائے تو اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں رہا کہ انکی جانب سے ووٹر کو کتنی عزت دی جارہی ہے۔