Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
May 23, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب سے صوبائی وزیر وحیدہ حمید الدین نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی جس کے بعد کمیشن نے معاملہ نمٹا دیا  جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے دو سیکریٹریز کو بھی نوٹس جاری کر کے پچیس مئی کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے این اے ایک سو آٹھ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حلقہ میں تمام ترقیاتی کام روک لئے گئے ہیں اور آئندہ احتیاط برتی جائے گی۔ دریں اثناچیف سیکرٹری پنجاب اور ایم ڈی سوئی گیس نے بھی کمیشن سے معافی مانگی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی۔        
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔