Saturday, October 1, 2022

انتخابی بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آخری بال تک مقابلہ کریں گے ، مریم نواز

انتخابی بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آخری بال تک مقابلہ کریں گے ، مریم نواز
لندن ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے انتخابات سے قبل پاکستان پہنچے کا اعلان کر دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتخابی بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، الیکشن میں ڈٹ کر آخری بال تک مقابلہ کریں گے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے اور جلد ہوش میں آ جائیں گی، مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا سب کے سامنے ہے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ آخری فتح مسلم لیگ ن کی ہو گی، الیکشن سے پہلے انشا اللہ پاکستان پہنچوں گی۔