Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، تحریک انصاف کا بائیکاٹ

انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، تحریک انصاف کا بائیکاٹ
July 19, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے تجاویز نہ ماننے کا الزام لگاتے ہوئےانتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا،وزیرمملکت انوشہ رحمان کہتی ہیں کہ ٹیسٹ کے بغیربائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کےمطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کا 25واں اجلاس  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور موقف اختیار کیا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر جے آئی ٹی نے الزامات لگائے ہیں انھیں اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے۔ آؤٹ کرنے والوں میں شفقت محمود، عارف علوی، شیریں مزاری اور شبلی فراز شامل ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات میں بائیومیٹرک مشین، نگران حکومت،اوورسیز ووٹرز  اورالیکشن کمیشن اصلاحات سے متعلق ان کی تجاویز نہیں مانی جا رہیں۔ اجلاس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو بل پر دستخط کرینگے، اس کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کردینگے۔

 قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کا کہناتھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد انتخابی اصلاحات تاریخی کارنامہ ہےجبکہ جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے اوورسیز ووٹراور بائیومیٹرک پرتحفظات کااظہارکیا۔

وزیر مملکت انوشہ رحمان کہتی ہیں کہ بغیر ٹیسٹ کے بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ نہیں کرسکتے۔ایک اور مقناطیسی سیاہی کی طرح کا سیکنڈل نہیں چاہتے۔