Saturday, September 21, 2024

انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ، چیف جسٹس

انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ،  چیف جسٹس
June 1, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔.۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے عمل درآمد کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ . سماعت کے دوران بنچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ عام انتخابات اپنے وقت ہونگے اور کسی کو کوئی غلط فہیم نہیں ہونی چاہیے۔  چیف جسٹس آفٖ پاکستان نے باور کرایا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔ معروف قانون دان بلال حسن منٹو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے تحت انتحابات میں اخراجات کی حد مقرر کی گئی تاکہ عام شہری بھی انتخابات میں بطور امید وار حصہ لے سکیں۔ . چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے اور درخواست پر جواب مانگ لیا۔