Saturday, July 27, 2024

انتخابات 2018 میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو ڈالے گئے

انتخابات 2018 میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو ڈالے گئے
July 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) انتخابات 2018 میں ڈالے گئے ووٹوں میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو ملک بھر میں ایک کروڑ 68 لاکھ ووٹ ملے ، امسال ملنے والے ووٹوں کی تعداد انتخابات 2013 کی نسبت تقریبا دوگنی ہے ۔ انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ن کو ایک کروڑ 27 لاکھ ووٹ ملے ، یہ تعداد 2013 کے انتخابات کی نسبت  تقریباً 8فیصد کم ہے ۔ پیپلزپارٹی کے ووٹوں کی تعداد 2013 کی نسبت  2 فیصد جب کہ  ایم کیو ایم  کی 4 فیصد کم ہے ۔