Friday, September 30, 2022

انتخابات 2018 ،امیدواروں کی حتمی فہرستیں کچھ دیر بعد آویزاں کی جائیں گی

انتخابات 2018 ،امیدواروں کی حتمی فہرستیں کچھ دیر بعد آویزاں کی جائیں گی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کے لئے  امیدواروں کی حتمی فہرستیں  کچھ دیر بعد آوزاں کی جائیں گی ۔الیکشن کمیشن کےمطابق فارم 33 پر حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق امیدواروں کے نام درج ہونگے۔امیدواروں کے نام شناختی کارڈ کے مطابق ہی درج کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کیلئے آج ایک اور دن کا کی مہلت دی گئی تھی جس کا وقت شام 4 بجے ختم ہو گی ا۔ عام انتخابات میں  جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے  جس میں پاکستان مسلم لیگ  ن کے بہت سے کھلاڑی اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی امیدواروں کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف  کو اپنے ہی کھلاڑیوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اب بھی کئی مقامات پر کھلاڑی ٹکٹوں کی تقسیم پر  نالاں ہیں ۔