Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتخابات کے مثبت اثرات،ڈالر 4روپے سستا ہوگیا

انتخابات کے مثبت اثرات،ڈالر 4روپے سستا ہوگیا
July 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان میں عام انتخابات کے مثبت اثرات نمودارہونا شروع ہو گئے ، پاکستانی روپیہ صحت مند ہو گیا جس سے  ڈالر کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔  ایک روز میں ہی ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا جب کہ  سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 8 سو 50 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روز میں چار روپے سستا ہوگیا، ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن نے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کی تصدیق کردی، جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کہتے ہیں ڈالر 128 سے کم ہوکر 124 روپے کا ہوگیا۔ ادھر فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیز نے ڈالر خریدنا بند کردیے ہیں، کمپنیز کے پاس ڈالر کے عوض روپے دینے کیلئے صلاحیت نہیں۔ دوسری جانب ڈالر کے ساتھ ساتھ سونا بھی سستا ہوگیا، دو روز میں دس گرام سونے کی قیمت میں 2850 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔