Saturday, September 21, 2024

انتخابات کے عمل میں خلل ڈالا جا رہا ہے ، مشرف کو تحفظ دیا جا رہا ہے ، جاوید ہاشمی

انتخابات کے عمل میں خلل ڈالا جا رہا ہے ، مشرف کو تحفظ دیا جا رہا ہے ، جاوید ہاشمی
June 12, 2018
لاہور (92 نیوز) اصغرخان عملدرآمد کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا انتخابات کے عمل میں خلل ڈالا جا رہا ہے ،مشرف کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغرخان عملدرآمد کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات  سے پہلے ڈر اور دباؤ بنایا جارہا ہے۔ انتخابات کے ٹائم میں مُجھے سُپریم کورٹ میں طلب کیا گیا جو پری پول رگنگ ہے۔ نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو نے کہا اصغر خان کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں،جے آئی ٹی بنا دیں سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ جاوید ہاشمی نے کہا چیف جسٹ کونسلر نہیں بن سکتے ، کہا جائے تواس میں کوئی توہین کی بات نہیں۔