Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتخابات کی گارنٹی دینا میرا کام ہے ،فوج کا نہیں ، وزیراعظم

انتخابات کی گارنٹی دینا میرا کام ہے ،فوج کا نہیں ، وزیراعظم
January 23, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  وزيراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات کی گارنٹی دينا میرا کام ہے، فوج کا نہيں ۔  موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی اور نوازشريف مسلم ليگ ن کی انتخابی مہم کی قيادت کريں گے ۔  امريکہ کی طرف سے ڈو مور مطالبے کی مزيد کوئی گنجائش نہيں۔

اسلام آباد ميں صحافيوں سے ملاقات کے دوران وزير اعظم شاہد خاقان عباسي کا کہنا تھا کہ قومي اسمبلي کو تحليل کرنا ميرے اختيار ميں ہے ۔  صرف پارٹي ہدايت پر اسمبلي تحليل کروں گا، کسي ميں دم ہے تو عدم اعتماد ليکر آئے، انکا کہنا تھا عدليہ کے فيصلے خود بولتے ہيں اور تاريخ انہيں ياد رکھتي ہے، دوہزار تيرہ ميں عوام نے نواز شريف کو وزير اعظم کا ووٹ ديا تھا وزیراعظم اب بھي نواز شريف ہيں ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امريکہ بھي افغانستان ميں جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کي بجائے مہاجرين کي بحالي کے حوالے سے توجہ دے ۔  پاکستان نے دہشت گردي کے خلاف جنگ اپنے لئے اپنے وسائل سے لڑی  ۔ امريکہ کو افغانستان سے دہشت گردي کے خاتمے کےلئے جومعاونت دي اس کي ادائيگياں ابھي باقي ہيں ۔ افغان گروپوں کو ملکر بيٹھ کر اپنے مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔

شاہد خاقان عباسي کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمير کے حل کے بغير خطے ميں امن نہيں ہو سکتا۔ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور دفاع کيا بھي ہے ۔ آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنياد پر لڑيں گے ۔ اپنے دور ميں عوام کو گيس ،بجلي،موٹر وے اور سي پيک سميت کئي منصوبے ديئے ۔  آئندہ وزير اعظم کے حوالے سے فيصلہ انتخابات کے نتائج کے بعد باہمي مشاورت سے ہو گا۔