انتخابات کو سال مکمل،حکومت یوم تشکر،اپوزیشن یوم سیاہ منائیگی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) 25 جولائی کے عام انتخابات جیتنے کی خوشی میں حکومت اور اتحادی آج یوم تشکر جبکہ اپوزیشن یوم سیاہ منائیگی ۔
عام انتخابات 2018 کے ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی ، پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تحریک انصاف پنجاب پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی صدر اعجاز چودھری کی صدارت میں تقریب ہوگی۔تحریک انصاف اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیاجائے گا۔