انتخابات وقت پر ہوں گے، اعتزاز احسن

لاہور (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ امید ہے جلد مسائل کا حل نکل آئے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب اسمبلی میں لچھے دارتقریر کر رہے ہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ فوج ن لیگ کے خلاف سازش نہیں کر رہی۔ ن لیگ کے ارد گرد اقامہ ایسی گھنٹی بن چکی ہے جو مسلسل بج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقامہ صرف حکومت سے نکالنے کے لیے ہی نہیں بلکہ سزا کے لیے بھی کافی ہے۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ عدلیہ سے ن لیگ کو ریلیف نہیں مل رہا۔
اعتزاز احسن نے ملتان میں وکلا کی توڑ پھوڑ کو کالے کوٹ کے وقار کے منافی قرار دیا۔