Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتخابات میں ناقص کارکردگی، پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی مستعفی

انتخابات میں ناقص کارکردگی، پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی  مستعفی
July 29, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کراچی کی قیادت الیکشن نتائج سے پریشان نظر آنے لگی۔ سعید غنی نے کراچی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔ پیپلز پارٹی نے بھی ایک مرتبہ پھر کراچی میں تنظیمی نو کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ استعفیٰ  کی وجہ حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی لیاری سے شکست بنی۔ ذرائع کے مطابق سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای کو استعفی ارسال کر دیا ہے۔ سعید غنی عام انتخابات 2018 میں کارکردگی پیش کرنے میں بھی ناکام رہے۔ اب دیکھنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے گڑھ لیاری کو ایک مرتبہ پھر  حاصل کر سکے گی یا نہیں۔ دوسری جانب پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا استعفی منظور نہیں کیا۔