انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کیلئے حکومت نےنام فائنل کر لئے

اسلام آباد ( 92 نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے حکمران جماعت نے 10 ناموں کو حتمی شکل دے دی۔
حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، ق لیگ، بی اے پی، بی این پی مینگل اور جی ڈی اے کے ارکان بھی شامل ہوں گے ۔
کمیٹی کے چیئرمین پرویز خٹک ہوں گے جب کہ شیریں مزاری، عامر ڈوگر، فواد چودھری ، علی محمد خان،امین الحق،طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل ،خالد مگسی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔