Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتخابات میں شکست عابد شیر علی کو ہائیکورٹ کی سیڑھیوں پر لےآئی

انتخابات میں شکست عابد شیر علی کو ہائیکورٹ کی سیڑھیوں پر لےآئی
August 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز) اقتدار نہ رہا تو آگے پیچھے گھومنے والے درباری بھی گئے  ، الیکشن میں شکست عابد شیر علی کو ہائیکورٹ کی سیڑھیوں پر لے آئی۔ عابد شیر علی  اپنے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اپیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے مگر اس بار ان کے ساتھ پروٹوکول تو ایک طرف ایک بھی شخص موجود نہ تھا۔ سابق وزیر مملکت اپنی باری کے انتظار میں  لاہور ہائیکورٹ کی سیڑھیوں میں ہی بیٹھ گئے اور موبائل پر گیم کھیلتے رہے ۔ پانچ سال تک وزیر مملکت کے عہدے پر براجمان رہنے کے بعد جب عابد شیر علی ہائیکورٹ کی سیڑھیوں پر براجمان ہوئے تو  کسی منچلے نے ان کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو کہ وائرل ہو گئیں ۔