Sunday, September 15, 2024

انتخابات مؤخر ہوں گے یہ ذہن سے نکال دیں، چیف جسٹس

انتخابات مؤخر ہوں گے یہ ذہن سے نکال دیں، چیف جسٹس
June 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ انتخابات مؤخر ہوں گے یہ ذہن سے نکال دیں۔ الیکشن کمیشن بے بس ہو جائے تو اور بات ہے۔ انتخابی اصلاحات سےمتعلق ورکرز پارٹی  کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کے معاملات جنگی بنیادوں پر چلنے ہیں۔ الیکشن کو کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن بے بس ہو جائے تو اور بات ہے۔ کاغذات نامزدگی کے معاملے پر الیکشن میں تاخیرکا خدشہ تھا۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن خود کو بے بس سمجھتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا الیکشن موخر ہوں گے یہ ذہن سے نکال دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نئے اور پرانے ضابطہ اخلاق کا جائزہ لیں گے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر آج ہی  جواب طلب کرتے ہیں سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی۔