Tuesday, December 6, 2022

ايم کيو ايم پاکستان نے ضمنی اليکشن کے نتائج مسترد کر دیئے

ايم کيو ايم پاکستان نے ضمنی اليکشن کے نتائج مسترد کر دیئے
کراچی (92 نیوز) ايم کيو ايم پاکستان نے ضمنی اليکشن کے نتائج کو مسترد کر دیا اور آج رابطہ کميٹی کا اجلاس بلا ليا۔ کنور نويد جميل نے کہا معاملے پر رابطہ کميٹی کا اہم اجلاس طلب کيا ہے جس ميں بڑے فيصلے کيے جائيں گے۔ خواجہ اظہار بولے نتائج کو ردوبدل کرنا انتہائی شرمناک ہے، جيتنے والے بھی چين کی نيند نہيں سو پائيں گے۔ ايم کيو ايم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہنا ہماری مجبوری نہیں، پی ٹی آئی والوں کو آر ٹی ايس کا شکريہ ادا کرنا چاہیے۔