Sunday, October 2, 2022

امیلی طوفان فرانس سے ٹکرا گیا، کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

امیلی طوفان فرانس سے ٹکرا گیا، کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں
پیرس (92 نیوز) امیلی طوفان فرانس سے ٹکرا گیا ، طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ، کئی درخت اکھڑ گئے۔ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ، ایک لاکھ 40 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امیلی طوفان اتوار کو جنوب مغربی فرانس سے ٹکرایا ، شدید بارشوں اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواؤں نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، ریسکیو اداروں کو درجنوں ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، 100 میں سے 14 محکموں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہے۔ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہے۔