Saturday, February 4, 2023

امیر ممالک کورونا ویکسین ذخیرہ کر رہے ہیں ، پیپلز ویکسین الائنس کا انتباہ

امیر ممالک کورونا ویکسین ذخیرہ کر رہے ہیں ، پیپلز ویکسین الائنس کا انتباہ

نیو یارک (92 نیوز) ویکسین سے معلق مہم چلانے والے اداروں پیپلز ویکسین الائنس نے انتباہ کیا ہے کہ امیر ممالک کورونا ویکسین ذخیرہ کررہے ہیں،جس کے باعث غریب ممالک کافی عرصے تک ویکسین سےمستفید نہیں ہو پائیں گے۔

پیپلز ویکسین الائنس کے مطابق امیر ممالک نے اب تک 53 فیصد ویکسینز خرید لی ہیں،تقریباً 70 غریب ممالک اپنی آبادی میں ہر 10 میں سے ایک شخص کو ویکسین لگا پائیں گے۔