امیر قطر شیخ تمیم بن حماد2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(92نیوز)امیرقطر شیخ تمیم بن حماد 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے امیر قطرشیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا۔
پاکستان آمد پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
امیر قطر اپنے دوروز دورے کے دوران وزیر اعظم ،صدر اور دیگر اہم عہدیداران سے ملاقتیں بھی کرینگے ۔
قطری شہزاہ وزارت پٹرولیم کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے اور تقریباً22ارب ڈالر کے ایل این جی معاہدے بھی کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات کریں گے۔