Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امیر حکمرانوں کی گاڑیاں دیکھ کر کراچی کے غریب ووٹر حیران رہ گئے

امیر حکمرانوں کی گاڑیاں دیکھ کر کراچی کے غریب ووٹر حیران رہ گئے
August 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) غریب عوام کے نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی کی چمچماتی  اور بیش قیمت گاڑیوں کو جس نے دیکھا سحر  زدہ  ہوگیا، بلاول ہاؤس کراچی کے باہر کھڑی گاڑیاں موٹر شو کا منظر پیش کرتی رہیں۔ دس بیس نہ پچاس لاکھ بلکہ کروڑوں روپے مالیت کی یہ گاڑیاں سندھ کےغریب عوام کے نمائندوں کی ہیں ، سندھ اسمبلی کی رکنیت کا اعزاز پانے والے یہ جیالے ارکان بلاول ہاوس میں جمع ہوئے۔ کوئی لیکسس تو کوئی پراڈو میں آیا ،  کسی کے گارڈز بھی ڈبل کیبن گاڑی میں تھے ۔درجنوں بیش قیمت گاڑیوں کے ماڈل بھی تازہ اور قیمت بھی دو کروڑ سے زائد ہے، کچھ کی چمچماتی گاڑیوں کو بلٹ پروف کی سہولت بھی میسر ہے۔ پیر، میر، سردار، مہر، تالپور، چانڈیو، شاہ اور سیال ہر نو منتخب جیالا ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی میں بلاول ہاوس آیا۔ بلاول ہاوس کے باہر قطار در قطار کھڑی لگژری گاڑیاں موٹر شو کا منظر پیش کرتی رہیں، مسائل زدہ عوام قریب سے گزرتے تو ان گاڑیوں کے ماڈلز کو دیکھے بنا آگے نہ بڑھے۔