Tuesday, December 6, 2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کر دیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کر دیا
 لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کر دیا۔ سراج الحق نے منصورہ ٹیچنگ ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا منصورہ اسپتال کی مینجمنٹ نے چھ آئی سو لیشن وارڈ بنائے اور ایک سو ساٹھ مریضوں کو رکھ سکتے ہیں ۔ پورے ملک میں جماعت اسلامی اور خدمت فاؤنڈیشن نے تمام اسپتالوں اور تین سو ایمبولینسوں کو کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے حکومت کو پیش کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق آبادی کے لئے وسائل کم ہے۔ حکومت تنہا کام نہیں کر سکتی۔ تمام پرائیویٹ اسپتال کورونا پر خدمات پیش کریں اور حکومت آلات و وسائل مہیا کرے۔ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو قوم کی خدمت پر سلام پیش کرتاہوں۔ چین کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ چین نے کرونا سے ہار کے بجائے ہمت سے جیتا ہے۔ ملک میں سرکاری و انفرادی طور پر غلطی کی گنجائش نہیں۔ منصورہ میں عملے کو تین روز کے لئے چھٹی دیدی ہے۔