امیر ترین چینی شخص کے بیٹے نے اپنے پالتو کتے کو 8 آئی فون سیون گفٹ کر دیے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی کتا آٹھ آئی فون ایس سیون بطور گفٹ لیکر دنیا کا سب سے لاڈلا کتا بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے امیر ترین شخص وینگ جیالین کے اکلوتے بیٹے نے اپنے پالتو کتے کوکو کیلئے آٹھ آئی فون سیون ایس ہینڈ سیٹ خرید لیے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پالتو کتے کے آگے آئی فون سیون ایس کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔
ایک آئی فون سیون ایس کی قیمت اندازاً 800 یورو ہے۔ اس لحاظ سے 8 آئی فون ایس فونز کی قیمت 6 ہزار 400 یورو بنتی ہے۔ یہ رقم پاکستانی تقریباً ساڑھے 75لاکھ روپے بنتی ہے۔ کوکو کے اٹھائیس سالہ مالک وینگ سی کونگ نے ونچیسٹر کالج سے تعلیم حاصل کی ہے اور وہ بذات خود 430 ملین یورو کا مالک ہے۔
خیال رہے کہ کتے کی یہ تصویر 16 ستمبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی اور دنیا بھر میں آئی فون سیون کی فروخت کا آغاز بھی اسی دن ہوا تھا۔