Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امیرحیدر کے قتل پر کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی، پشاور کے وکلاءنے احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا

امیرحیدر کے قتل پر کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی، پشاور کے وکلاءنے احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا
August 31, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں دن دہاڑے سڑک کے بیچوں بیچ قتل ہونے والے وکیل امیر حیدر کے قتل کیخلاف وکلاءآج احتجاج کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے وکلاءسے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کی اپیل کر رکھی ہے۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں وکلاءنے آج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں امیر حیدر ایڈووکیٹ کے قتل پر ماتحت عدالتوں میں آج بھی ہڑتال کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام بورڈز ڈسچارج کر دیے۔ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے امیر حیدر ایڈووکیٹ کے قتل پر کراچی سمیت سندھ بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج بھی ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاءنے بطور احتجاج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام بورڈز ڈسچارج کر دیے ہیں۔ ہڑتال کے باعث قیدیوں اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے وکلاءکی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی مکمل ہڑتال کی گئی تھی۔