Tuesday, October 4, 2022

امیرالبحرایڈمرل امجد نیازی کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

امیرالبحرایڈمرل امجد نیازی کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
راولپنڈی (92 نیوز) امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف کی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد کی کمان میں ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی۔ نیول چیف امجد خان نیازی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔