Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

امید ہے پاکستان دہشتگردوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کا وعدہ پورا کرےگا: جان کربی

امید ہے پاکستان دہشتگردوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کا وعدہ پورا کرےگا: جان کربی
May 19, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پاکستانی قیادت سے رابطے میں رہتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا وعدہ پورا کرےگا۔ انہوں نے واضح کیاکہ دہشت گردی نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے چیلنج ہے۔ جان کربی نے کہاکہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور حزب اسلامی میں مذاکرات خوش آئند ہیں۔