Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

'امید ہے وفاق آئین کے مطابق سندھ کو اختیارات دیگا'

'امید ہے وفاق آئین کے مطابق سندھ کو اختیارات دیگا'
January 3, 2016
لاہور (92نیوز) سائیں نے وفاقی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف مفاہمت کی پیشکش کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق مل کر چلیں گے تو دہشت گردی پر بہتر انداز میں قابو پایا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں تمام مسائل پر کھل کر بات کی اور انہوں نے تمام مسائل حل کرنے کی امید دلائی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ چودھری نثار سندھ آئیں گے اور تمام امور پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہا رینجرز کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کراچی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا امید ہے وفاق سندھ کے نکتہ نظر کو سمجھے گا اور مزید نظرانداز نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا داعش اور دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں سندھ اور وفاق مل کر چلیں گے تو دہشت گردی پر بہتر انداز میں قابو پایا جا سکے گا۔