Wednesday, September 28, 2022

امید ہے وزیراعظم رمضان المبارک میں وطن واپس آ جائیں گے: مریم نواز

امید ہے وزیراعظم رمضان المبارک میں وطن واپس آ جائیں گے: مریم نواز
لندن (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے وزیراعظم رمضان المبارک کے اندر اندر وطن واپس آجائیں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف ایک فائٹر ہیں۔ صحت کی خرابی سے امید لگا کر بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہو گی۔ وزیراعظم سازشوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا سارا جھگڑا دو ہزار اٹھارہ کا ہے۔ نواز شریف آنے والے سالوں تک مسلم لیگ نون کے لیڈر رہیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم کیلئے گلدستہ بھجوایا ہے۔ کسی کی صحت کا مسئلہ ہو تو سب کا اکٹھا ہو جانا اچھی بات ہے۔ وزیراعظم کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کی صحت کتنی خراب ہے۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ دو سال بعد سرجری کرائیں گے مگر ڈاکٹروں نے منع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رمضان میں ملک واپس آ جائیں گے اور پہلے سے زیادہ قوم کی خدمت کریں گے۔