Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امید ہے نیا بنچ بننے سے پانامہ کا مسئلہ حل ہوجائے گا: نعیم الحق

امید ہے نیا بنچ بننے سے پانامہ کا مسئلہ حل ہوجائے گا: نعیم الحق
December 11, 2016

 لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ امید ہے نیا بنچ  بننے سے پانامہ کا مسئلہ حل ہوجائےگا  ، عدالتی نظام کے باعث  ازسرنودلائل دینا پڑیں گے۔ آئندہ کالائحہ عمل مرتب کرنے کےلئے عمران  خان نے منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیاہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں عمران خان ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ پانامہ کیس میں نعیم بخاری اپنے دلائل مکمل کرچکے تھے  لیکن عدالتی نظام کے باعث انہیں ازسرنودلائل دینا پڑیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ وہ مایوس نہیں بلکہ پُرامید ہیں کہ نیا بنچ بننے سے مسئلہ حل ہو جائے گا اور نوازشریف نااہل ہوجائیں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ عدالت کےساتھ عوامی جدوجہد بھی جاری کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت روزانہ سات ارب قرض لے کر چار ارب روپے سود ادا کر رہی ہے، کرپشن کو جڑ سےختم کرنا ہوگا۔ نعیم الحق نے کہاکہ کھیلوں کے لیے انقلابی پروگرام کی ضرورت ہے لیکن پاکستان میں کھیلوں میں سیاسی تقرریاں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔