Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امید کرتا ہوں پی ٹی وی میری تقریر پوری دکھائے گا : عمران خان

امید کرتا ہوں پی ٹی وی میری تقریر پوری دکھائے گا : عمران خان
April 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل ہی حکومت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی کی کرپشن بچائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو خیراتی ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتنے گرے ہوئے لوگ نہیں دیکھے، انہیں شرم کرنی چاہیے۔ یہ سب صرف ایک آدمی کی کرپشن بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلی جمہوری ہے تو جمہوریت میں برداشت ہونی چاہیے۔ پچھلی مرتبہ اسمبلی میں غلط زبان استعمال کی گئی اور وزیراعظم سنتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پی ٹی وی جو ٹیکس کے پیسے پر چلتا ہے ان کی پوری تقریر دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج اسمبلی میں پاکستان کے لوگوں کی ڈیمانڈ کریں گے۔