Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امن 2019 مشق کا دوسرا روز،انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے اور میری ٹائم کاؤنٹر ٹیررازم کا شاندار مظاہرہ

امن 2019 مشق کا دوسرا روز،انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے اور میری ٹائم کاؤنٹر ٹیررازم کا شاندار مظاہرہ
February 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاک بحریہ کے زیر اہتمام مشق ’’ امن 2019 ‘‘  کے   دوسرے روز انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے اور میری ٹائم کاؤنٹر ٹیررازم نے شاندار مظاہرہ کیا ۔پاک بحریہ کے کمانڈوز نے پیرا جمپنگ اور فری فال کا بھی مظاہرہ کیا ۔   صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے  تقریب سے خطاب مین کہا کہ  امن  2019  کی صورت میں خطے کی اور عالمی بحری قوتوں کیساتھ مشترکہ مشقیں عالمی امن اور خوشحالی کے لئے پاکستان کے عزم کی مظہر ہیں ۔ صدر مملکت نے بلیو اکانومی اور بحری وسائل کے موثر استعمال پر  زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ  امر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، بحر ہند دنیا بھر کے لئے خوراک ، میری ٹائم نقل وحمل اور توانائی کی سپلائی کا اہم راستہ ہے  ۔ صدر پاکستان نے  کہا کہ  پاکستان خطے کا اہم ملک ہونے کے حیثیت سے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مل جل کر کام کرنا چاہتا ہے ،تاکہ خطے کی عوام کے لئے امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ نیول چیف ظفر محمود عباسی
نیول چیف
قبل ازیں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے افتتاحی خطاب میں  مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا اور  انڈین اوشن ریجن میں امن و استحکام  کے فروغ کے لئے پاک بھریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ امیر البحر نے کہا کہ  پاکستان ہمیشہ سے عالمی میری ٹائم تعاون کا خواہاں رہا ، کمبائنڈ میری ٹائم ٹاسک فورس 150 اور 151 کا اولین رکن ہونے کے ناطے افرادی قوت اور مادی معاونت کے حوالے سے ان کمبائنڈ فورسز میں سب سے زیادہ اعانت کرتا رہا ہے ۔ امیر البحر کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا آغاز کیا ہے ، جس کا مقصد بحر ہند کے اہم حصوں کی سکیورٹی یقینی بنانا ہے ۔ خطبہ استقبالیہ میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم فیئرز ، وائس ایڈمرل (ر) سید خاور علی شاہ نے انٹر نیشنل میری ٹائم کے مقاصد کا ایک جامع جائزہ پیش کیا ۔ علاوہ ازیں ڈیل ہاؤس یونیورسٹی کینیڈا کے سینٹر برائے اسٹڈی آف سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ کے ریسرچ فیلو ڈیوڈ این گریفتھ نے Security myths and paradigm traps: Strategic thinking of the 21st Century کے موضوع پر خطاب کیا۔