Saturday, September 21, 2024

امن کی پیشکش کو قبول کرنے کی بجائے بھارتی وزیر خارجہ کی روایتی ہٹ دھرمی

امن کی پیشکش کو قبول کرنے کی بجائے بھارتی وزیر خارجہ کی روایتی ہٹ دھرمی
October 2, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)بھارت نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ،بھارتی وزیر  خارجہ سشما سوراج نے امن کی پیشکش قبول کرنے کےبجائے روایتی ہٹ دھرمی دکھائی اور پاکستان کے چار نکاتی امن فارمولے کو مسترد کر کے دہشت گردی ختم کرنے کا راگ الاپ دیا. تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سشما سوراج نے پاکستان کے امن ایجنڈے کو مسترد کر کے دنیا کو باور کرا دیا کہ بھارت سرکار کا امن سے کوئی لینا دینا نہیں،بھارتی وزیر خارجہ تصفیہ طلب مسائل کا معاملہ گول کر گئیں صرف دہشت گردی کو موضوع بنائے رکھا ۔ سشما سوراج نے تضادات سے بھرپور تقریر میں پہلے ہٹ دھرمی دکھائی پھر ساتھ ہی مذاکرات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی سے متعلق تمام مسائل کے لئے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر مذاکرات کرنے ہونگے سفارتی حلقوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے امن ایجنڈے کو مسترد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔