Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امن کا نشان ہمارا پاکستان، آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کیلئے پرومو جاری کردیا

امن کا نشان ہمارا پاکستان، آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کیلئے پرومو جاری کردیا
March 7, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کیلئے ’’ امن کا نشان ہمارا پاکستان ‘‘ پرومو جاری کر دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام میں  کہا کہ پاکستان امن کا مترادف ہے،ہم انشاء اللہ ہرقیمت پرامن کا تحفظ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم پاکستان پرتینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں جاری  ہیں

امن کی سرزمین پر”78 واں یوم پاکستان" دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں اورانتھک کاوشوں کے بعد امن کی جانب گامزن ہے ۔

دشمنوں نے رستے سے بھٹکانے کی بہت کوشش کی تاہم امن جس قوم کی منزل اور ترقی مقدر ہو اُس کی رفتار کون روک سکتا ہے  ، یہی وجہ ہے کہ قوم”ہم سب کا پاکستان" پر متحد اور”امن کا نشان ، ہمارا پاکستان “ کے حصول کیلئے رواں دواں ہے ۔