Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امن پسند قوتیں پاکستانی تجاویز کی حمایت میں بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالیں: فضل الرحمان

امن پسند قوتیں پاکستانی تجاویز کی حمایت میں بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالیں: فضل الرحمان
October 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام امن پسند قوتوں کو چاہیے کہ وزیر اعظم پاکستان کی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر دباو ڈالیں۔ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل میں امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم کی جانب سے پیش کردہ چاروں تجاویز کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ موجودہ حالات میں یہ ایک انتہائی جراتمندانہ اقدام ہے۔ امید ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت بھی اس کا مثبت جواب دیکر جنوبی ایشیا کی غربت میں پسی ہوئی عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کے لیے نئے باب رقم کریگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام امن پسند قوتوں کو چاہیے کہ وزیراعظم پاکستان کی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر دباو¿ ڈالیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔