Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امن و استحکام افغانستان اور پاکستان کی ضرورت ہے ، شاہ محمود قریشی

امن و استحکام افغانستان اور پاکستان کی ضرورت ہے ، شاہ محمود قریشی
June 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امن و استحکام افغانستان اور پاکستان کی ضرورت ہے۔ افغان امن عمل کے حوالے سے تقریب میں شاہ محمود قریشی نے کہا مستحکم افغانستان پاکستان کے لیے مفید ہے۔ خوشحال افغانستان پاکستان کیلئے موزوں ہے۔ وزیر خارجہ بولے دونوں ممالک ماضی میں بھی ایک دوسرے کی مدد کیلئے کھڑے ہوئے۔ پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم پر عوامی بہبود کیلئے اہم ذمہ داری ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے عوام بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت کا وژن بہت واضح ہے۔ روابط میں بہتری سے خوشحالی ممکن ہے اور ہمیں اعتماد کی فضا کو بحال رکھنا ہے۔ ہم انٹرا افغان مذاکرات میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے دکھ درد کے ساتھی ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا افغان صدر اور ان کے وفد سے مفید بات چیت ہوئی۔ افغان امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔