امن وامان کے قیام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی : ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(92نیوز)وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ امن وامان کے قیام میں کسی قسم کا کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی جی پولیس،صوبائی وزیر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور کمشنر کوئٹہ شریک ہوئے ، اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نے سیٹلائٹ ٹاﺅن دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیر اعلی کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں تمام عناصر سہولت کار اور پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کےلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا