امن مشن میں شہید 7پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف، ڈیگ ہیمرشولڈ ایوارڈزسے نوازا گیا
راولپنڈی (92 نیوز) اقوام متحدہ امن مشن میں شہید سات پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا اور شہداکوڈیگ ہیمرشولڈ ایوارڈزسے نوازا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں سپاہی حضرت بلال، سپاہی اشتیاق عباسی ، سپاہی طارق جاوید ، نائیک محمد علی ، سپاہی یاسرعباس، نائیک عبدالغفور اورعطاءالرحمان ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے اور عالمی دنیا میں امن قائم کرنے کیلئےکوشاں ہے۔