Wednesday, October 5, 2022

امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار نہایت قابل تعریف ، ذبیح اللہ مجاہد

امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار نہایت قابل تعریف ، ذبیح اللہ مجاہد
اسلام آباد  ( 92 نیوز) افغان طالبان  کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے کہا کہ  امن مذاکرات  کے اس عمل میں تمام ممالک ، خصوصا پاکستان کا کردار نہایت قابل تعریف ہے کیوں کہ پاکستان نے مذاکرات کے لیے راستہ ہموار کرنے میں بہت زیادہ کردار ادا کیا ہے  ، اسی طرح قطر نے بھی خاص کردار ادا کیا ہے ۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ  اسی طرح دوسرے پڑوسی ممالک نے بھی کردار ادا کیا ہے  ، خطے کے تمام ممالک نے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کردار ادا کیا ہے ، ہم سب کے شکر گزار ہیں، آئندہ بھی امید ہے کہ افغانوں کے ساتھ یہ سب ممالک مدد کریں۔ ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ایک دوسرے پر حقوق ہیں، قومی اعتبار سے ایک دوسرے کے ممالک میں ایک ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ، مشترکہ زندگی اور مشترک زبان رکھتے ہیں ،  ہمارا دین اور مذہب  مشترک ہے ،  اس لحاظ سے چاہتے ہیں کہ ہم بھائی چارے اور اخوت کے ساتھ زندگی بسر کریں۔